47

ڈالر کے مقابلے روپیہ نو پیسے مضبوط

ممبئی، دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کے مضبوط ہونے کے باوجود مقامی سطح پر درآمد کنندگان اور بینکروں کی فروخت کی وجہ سے انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں روپیہ آج نو پیسے بڑھ کر 82.95 روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا۔
وہیں اپنے گزشتہ کاروباری دن روپیہ 83.04 روپے فی ڈالر پر تھا۔
ابتدائی تجارت میں روپیہ آٹھ پیسے کی مضبوطی سے 82.96 روپے فی ڈالر پر کھلا اور سیشن کے دوران فروخت کی وجہ سے 82.87 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ تاہم خریداری کی وجہ سے یہ 83.01 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا۔ آخر کار، یہ گزشتہ روز 83.04 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں نو پیسے اضافے کے ساتھ 82.95 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں