35

ایرانی صدرکا امریکہ سے عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

نیویارک، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکہ سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکہ سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے مطلوبہ نتائج نہیں ملے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ غلط راستہ چھوڑکردرست کا انتخاب کرے۔
ابراہیم رئیسی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ امریکہ نے یورپی ممالک کو کمزور کرنے کے لیے یوکرین جنگ کو ہوا دی اور کہا بدقسمتی سے یہ طویل المدتی منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں