21

پچ بلے بازی کے لئے کافی شاندار تھی : پرتھوی

دبئی ، سپر کنگس کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے دہلی کیپٹلس کے سلامی بلے باز پرتھوی شاہ نے کہا کہ پچ بلے بازی کے لئے کافی شاندار تھی۔
پرتھوی نے چنئی کے خلاف 43 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز کی نصف سنچری کی اننگ کھیلی تھی اور ان کی اننگز کی بدولت دہلی اسکور بورڈ پر 175 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ پرتھوی کو اننگز کی بہترین اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پرتھوی نے کہا ، “بلے بازی کے آغاز میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ پچ کیسی ہے اور اس کے مطابق کھیلنا بہت ضروری ہے۔ میں پچھلے سال گیند کو اچھی طرح ہٹ کررہا تھا اور اس سال بھی ایسا کرکرنے میں کامیاب ہوں لیکن میں نے کچھ چھوٹی غلطیاں کی تھیں۔ اس بار میں نے زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ شاٹس کھیلنے کا فیصلہ کیا۔میں اپنی بلے بازی کی ہائی لائٹس دیکھتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ میں نے کیسا کھیلا اور مجھے کیا کرنا چاہئے اور یہ پچ بلے بازی کے لئے بہت عمدہ تھی۔‘‘

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں