22

جاپان آئندہ سال اولمپکس، پیراولمپکس کے انعقاد کے لئے پرعزم :وزیراعظم

ٹوکیو ، جاپانی وزیر اعظم یوشیہائیدو سوگا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان اگلے سال ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے۔
ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد اس سال جولائی سے اگست میں ہونا تھا لیکن بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے گذشتہ مارچ میں عالمی وباکورونا وائرس کے سبب اسے 2021 تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مسٹر سوگا نے کہا ، “جاپان اگلے سال ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ انسانیت نے وبا کو شکست دے دی ہے۔ میں ان کھیلوں کے محفوظ انعقاد میں سبھی کا خیرمقدم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔
ٹوکیو اولمپکس آئندہ سال 23 جولائی سے 8 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ پیرا اولمپک گیمز 24 اگست سے 5 ستمبر 2021 ء تک ہوں گے۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں