24

ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہوں:شریئس

دبئی ، چنئی سپر کنگس کے خلاف جیت حاصل کرنے کے بعد دہلی کیپٹلس کے کپتان شریئس ایئر نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہیں۔
دہلی نے چنئی کو 176 رنوں کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں چنئی کی تیم 20 اوور میں سات وکیٹ پر 131 رن ہی بنا سکی تھی اور اسے 44 رنوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
شریئس نے کہا،’’میں ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہوں۔ ٹیم میٹنگ میں ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم جلد از جلد بلے بازی کی حالت کا جائزہ لیں گے ار اس حساب سے کھیلیں گے۔ دونوں سلامی بلے بازوں نے کافی اچھی شروعات دلائی جس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا اور ہم نے اننگ کی آخر بھی بہتر طریقے سے کی۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس کیگیسو ربادا اور اینرچ نارتجے ٹیم میں ہیں۔ ٹیم کا متحد رہنا کافی اہم ہے اور ہم ایک دوسرے کی کامیابی کا لطف لیتے ہیں۔‘‘

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں