13

یوگی نے جسونت سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

لکھنؤ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایشور سے دعا ہے کہ آنجہانی کی روح کو اپنے پیروں میں جگہ دے اور لواحقین کو اس صدمےکو برداشت کرنے کی طاقت دے۔
مسٹر یوگی نے ٹویٹ کرکے کہا،’’سابق مرکزی وزیر اور رہنما مسٹر جسونت سنگھ جی کے انتقال کی خبر ملی۔ایشور سے دعا ہے کہ آنجہانی کی روح کو اپنے پیروں میں جگہ دیں اور لواحیقن کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دیں۔‘‘
واضح رہے کہ مسٹر سنگھ کا آج دہلی میں واقع ملٹری اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔وہ پچھلے چھ سال سے کوما میں تھے۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں