16

گوگل کی 22 ویں سالگرہ، نیا ڈوڈل بھی جاری

نئی دہلی بین الاقوامی سرچ انجن گوگل کی 22 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ گوگل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نیا ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔
ساری دنیا کو جاننے والا گوگل اپنی سالگرہ کے اصل دن سے خود بھی واقف نہیں ہے۔ 2006ء سے گوگل نے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منانا شروع کی۔ اس سے قبل یہ سالگرہ کبھی 7 کبھی 8 اور کبھی 26 ستمبر کو منائی گئی۔
کہتے ہیں آج سے 22 برس قبل 7 ستمبر 1998 کو ’گوگل انکارپوریٹڈ‘ کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا، لیکن گوگل پر موجود گوگل کے اپنے کلینڈر کے مطابق کمپنی کا قیام ستمبر کی 4 تاریخ کو عمل میں لایا گیا تھا۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی ایجاد گوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں