16

گاندھی جی کے نظریات پر چلتے تو ’خود کفیل ہندوستان‘ کی ضرورت نہیں ہوتی: مودی

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام’من کی بات‘ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بابائے قوم کے نظریات پر چلے ہوتےتو آج ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ 2 اکتوبر ہم سب کے لئے ایک مقدس اور تحریک حاصل کرنے کا دن ہوتا ہے۔ یہ دن مادر وطن کے دو سپوتوں مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا ’’قابل احترام باپو کے افکار اور نظریات آج پہلے سے زیادہ اہم ہیں۔ مہاتما گاندھی کی جو معاشی فکر تھی، اگر اس جذبے کے ساتھ چلے ہوتے، اسے سمجھا گیا ہوتا، اس راستے پر چلا گیا ہوتا تو آج آتم نربھر ابھاین کی ضرورت نہیں ہوتی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گاندھی جی کی معاشی فکر میں ہندوستان کی رگ رگ میں سمجھ تھی، ہندوستان کی خوشبو تھی۔ قابل احترام باپو کی زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمارا ہر عمل ایسا ہونا چاہئے تاکہ غریب سے غریب شخص کی فلاح ہو۔ انہوں نے کہا کہ شاستری کی زندگی ہمیں عاجزی اور سادگی کا پیغام دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں