24

جاوڈیکر نے لتا منگیشکر کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی،اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو بھارت رتن کوکیلا لتا منگیشکر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایشور سے ان کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی ہے۔
بھارت رتن ،پدم ویبھوشن ،پدم بھوشن اور اسپیشل لائف ٹائم جیسے بے حد اہم اعزازات سے نوازی جاچکیں لتا منگیشکر 28ستمبر1929 کو اندور میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ آج 91 برس کی ہوگئی ہیں۔
مسٹر جاوڈیکر نے لتا جی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’’بھارت رتن سے نوازی گئیں قابل احترام محترمہ لتا منگیشکر جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ میں ایشور سے آپ کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں