11

راہل نے زراعت سے متعلق بل کے سلسلے میں حکومت کو پھر ہدف تنقید بنایا

نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں پاس زراعت سے متعلق بل کے سلسلے میں مودی حکومت کو پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون لا کر کسانوں کے لئے موت کا فرمان جاری کیا گیا ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ ’’زراعت سے متعلق قانون ہمارے کسانوں کے لئے موت کا فرمان ہے۔ ان کی آواز پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر دونوں جگہ دبائی گئی۔ یہ ثبوت ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اخبار میں شائع ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کہتے ہیں کہ بل کو پاس کرتے وقت جب ووٹ اسپلیٹ کا مطالبہ کیا گیا تو اپوزیشن اپنی سیٹوں پر نہیں تھے لیکن راجیہ سبھا ٹی وی کی تصویریں کچھ اوردکھارہی ہیں۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں