13

ٹریکٹر جلا کر زرعی قوانین کی مخالفت کرنا کانگریس کا ڈرامہ، کانگریس بے نقاب ہو گئی: جاؤڈیکر

نئی دہلی، مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکرنے پیر کے روز یوتھ کانگریس کے کارکنان کی جانب سے انڈیا گیٹ کے پاس ایک ٹریکٹر کو آگ لگا دینے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ملک کو شرمسار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر کو انڈیا گیٹ کے پاس لا کر نذرآتش کرنا کانگریس کا ناٹک ہے جس سے کانگریس بے نقاب ہو گئی ہے۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ زرعی اصلاحات سے متعلق قوانین کی مخالفت کرکے کانگریس اپنی سیاسی روٹی سینکنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں وہی باتیں تھیں جو نئے زرعی قوانین میں ہیں۔ اس موضوع پر منموہن سنگھ جی مسلسل بولتے رہے ہیں اور اب کسانوں کو گمراہ کرنے کے لیے کانگریس دوغلی سیاست کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس عوام سے کٹ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی میڈیا کی تشہیر پانے کے لیے کانگریس کارکنان نے ٹریکٹر دہلی لاکر انڈیا گیٹ پر جلایا جس کی سب مذمت کرتے ہیں۔ کسانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کے باوجود کسان گمراہ نہیں ہوں گے کیونکہ فصلوں کی خریداری شروع ہو گئی ہے، ایم ایس پی جاری ہے اور اے پی ایم سی بھی مضبوط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں