11

20 نومبر سے ووٹر لسٹ میں نظر ثانی کا پروگرام

باراں ، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ راجستھان کے باران ضلع میں 20 نومبر سے 21 دسمبر تک خصوصی مختصر نظر ثانی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اندر سنگھ راؤ نے آج بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 28 نومبر اور 5 دسمبر کو ایک وارڈ میٹنگ کا اہتمام کرکے انتخابی فہرستوں کا مطالعہ کیا جائے گا ۔ 29 نومبر اور 6 دسمبر کو بوتھ سطح کے افسران پولنگ اسٹیشنوں پر دعوے اور اعتراضات حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن ووٹروں کی عمر یکم جنوری 2021 کو 18 سال مکمل ہوچکی ہے یا 18 سال سے زائد ہوگئی ہے وہ اپنے نام نام رائے دہندگان کی فہرست میں شامل کرانے کے لئے فارم چھ کے ذریعہ درخواست دے سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں