13

زہرا سہگل کےاعزازمیں گوگل کا ڈوڈل

نئی دہلی، گوگل نے ہندوستانی سنیما کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر زہرا سہگل کے اعزاز میں منگل کو ڈوڈل بنا کر انہیں یاد کیا۔
زہرا سہگل 27 اپریل 1912 کو اترپردیش کے سہارن پورمیں پیدا ہوئیں۔ جب وہ 20 سال کی تھیں توانہوں نے جرمنی کے ایک مشہور اسکول میں بیلے ڈانس سیکھا۔ بعد میں انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل ڈانس لیجنڈ ادے شنکر کے ساتھ بین الاقوامی دورے کئے۔
1962 میں زہرا سہگل لندن چلی گئیں اور برطانیہ میں کئی ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کیا۔ زہرا سہگل نے ہندی سمیت کئی زبانوں کی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے ۔
زہرا سہگل بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کرنے والے ملک کے اولین فنکاروں میں سے ایک تھیں۔
انہیں 1998 میں پدم شری ، 2001 میں کالیداس سمان ، 2004 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور 2010 میں پدم وبھوشن سمیت متعدد ایوارڈز ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں