13

ملک میں کوروناکے45۔61لاکھ مریض،ہلاک شدگان کی تعداد96ہزار سے متجاوز

نئی دہلی،ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 84 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 51لاکھ کے پار پہنچ گئی اور اس دوران وائرس کے تقریبا 70ہزارنئے کیسز کے مقابلہ میں کورونا وائرس سے شفایایب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز میں تقریباً 15ہزار کی کمی آئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84،877 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51،01،398 ہوگئی ہے۔ جان لیوا کورونا کے 70،589 نئے کیسزکے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 61،45،292 ہوگئی ہے اور اس کے مقابلے میں ، فعال کیسز کی تعداد میں 15،064 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ تعداد 9،47،576 ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 776 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 96،318 ہوگئی۔ ملک میں سرگرم کیسز کی شرح 15.42 فیصد ، اموات کی شرح 1.57 فیصد جبکہ وبا سےشفایابی کی شرح 83.01 فیصد ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں