12

ملک میں کورونا کے اب تک 7.31 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ

نئی دہلی ، ملک میں عالمی وباکووڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ جانچ مہم میں 28 ستمبر کو ملک میں 11 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے کورونا ٹسٹ کی مجموعی تعداد 7.31 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے منگل کے روز جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 28 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ ایک دن پہلے کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ تھے۔ اتوار کو سات لاکھ نو ہزار 394 جبکہ پیر کو 11 لاکھ 42 ہزار 811 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح مزید چار لاکھ 33 ہزار 417 نمونے ٹسٹ کئے گئے۔
اب تک ملک میں کورونا وائرس نمونوں کی جانچ کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 31 لاکھ 10 ہزار 41 ہوچکی ہے۔
خیال رہے کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پرپھیلاؤ کی روک تھام کے لئے 24 ستمبر کو ملک میں یومیہ جانچ کی مہم میں ایک دن میں ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں