5

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، نصف درجن مویشی زخمی

جموں،جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی علی الصبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے سے منکوٹ کے بالنوئی علاقے میں نصف درجن مویشی زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد طرفین کے درمیان ماہ رواں کے دوران اب تک گولہ باری کے تبادلے کے 45 واقعات پیش آئے ہیں۔
جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گذشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان آئے روز کی ہے۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں