8

مراٹھواڑا میں کورونا کے 925 نئے معاملے،36کی موت

اورنگ آباد،مہاراشٹر میں مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ ضلعوں میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 925 نئے معاملے درج کئے گئے اور اس دوران وبا کی وجہ سے 36 لوگوں کی موت ہوگئی۔
افسروں نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ یواین آئی کے ذریعہ ضلع ہیڈکوارٹروں سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں کورونا سے سب سے بری طرح متاثر اورنگ آباد میں 181 نئے معاملے اور نو لوگوں کی موت ہوئی۔ وہیں لاتور میں 162نئے معاملے درج کئے گئے اور دس مریضوں کی موت،ناندیڑ میں 154 نئے معاملے اور چار کی موت،عثمان آباد میں 110 نئے معاملے سامنے آئے اور تین کی موت ہوئی۔ اس کے علاوہ جالنا میں 78 نئے معاملے اور پانچ کی موت،بیڈ میں 171 نئے معاملے اور دو کی موت،پربھنی میں 56 نئے معاملے اور ایک کی موت اور ہنگولی میں 43 نئے معاملے درج کئے گئے اور دو مریضوں کی موت ہوئی۔
اس دوران مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 11,921نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور130 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں اب کورونا متاثرین کی تعداد 13.51لاکھ ہوچکی ہے،جس میں سے 10.49 لاکھ لوگ اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔مہاراشٹر میں اس وقت کورونا کے 2.65لاکھ فعال معاملے ہیں جبکہ 35,751لوگوں کی اس کی وجہ سے جان جا چکی ہے۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں