14

افکو نے نئی نامیاتی مصنوعات کی شروعات کی

نئی دہلی ،انڈین فارمرس فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (افکو ) نے ملک میں نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے کے لئے اپنی نامیاتی مصنوعات کو مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔
افکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اودے شنکر اوستھی نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ مٹی کی اچھی صحت کے لئے نامیاتی زراعت ضروری ہے۔ افکو کی نامیاتی مصنوعات مارکیٹ میں دستیاب ہوگئی ہیں۔ یہ قدرتی طور پر فصلوں کو کیڑوں ، کھرپتواروں اور پھپھوند سے ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ان مصنوعات سے فصلوں کی پیداوار اور معیار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ قدم محفوظ مستقبل کی طرف ہے۔
افکو کی مصنوعات کو تین فائدے ملتے ہیں ، جو فصلوں کو پھپھوند سے ہونے والی بیماریوں ، نیموٹوڈ اور جھلسنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ کیڑوں سے حفاظت کے لئے نیرنج جیل نیم سے بنایا گیا ہے۔پیداوار میں اضافے کےلئے آل راؤنڈ پلس تیار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں