14

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل تیرہویں روز مستحکم

نئی دہلی ،جمعرات کے روز مسلسل تیرہویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 23 روز سے مستحکم ہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی معروف کمپنی انڈین آئل(آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔
کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔
سٹی ڈیزل پٹرول
دہلی 70.46 81.06
ممبئی 76.86 87.74
کولکتہ 73.99 82.59
چنئی 75.95 84.14

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں