29

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 14 ویں روز مستحکم

نئی دہلی ،جمعہ کے روز مسلسل 14 ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 24 روز سے مستحکم ہے۔
پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر تخفیف کی گئی تھی۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل(آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔
کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں پٹرول 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 75.99 روپے فی لیٹر برقرار ہے ۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔
سٹی ڈیزل پٹرول
دہلی 70.46 81.06
ممبئی 76.86 87.74
کولکتہ 73.99 82.59
چنئی 75.95 84.14

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں