46

بابر اعظم تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی، پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری بار آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو اگست میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گی ہے، بابر اعظم نے گزشتہ ماہ افغانستان کے خلاف سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائی تھیں۔
بابر اعظم نے نیپال کے خلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور ویسٹ انڈین بیٹر نکولسن پوران بھی نامزدگیوں میں شامل تھے۔
قومی کپتان نے کہا کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے،ہم نے شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔
بابر نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے کراؤڈ سامنے کھیل کر اچھا لگا،ایشیا کپ کے میچز عرصہ دراز ہے بعد پاکستان میں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آپنے کیرئیر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز ملتان کے کراؤڈ کے سامنے بنائی جس سے خوشی دوبالا ہوئی۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں