15

دھات اور بینکنگ گروپوں میں خریداری کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ممبئی، عالمی سطحی سے ملے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر دھات، بینکنگ اور رئیلٹی گروپس میں ہوئی خریداری کی بدولت جمعہ کو شیئر بازار زوال سے ابھرتے ہوئے برتری بنانے میں کامیاب رہے۔

بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 254.57 پوائنٹس کے اضافے سے 39982.98 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 82.10 پوائنٹس کے اضافے سے 11762.45 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں نے بھی خریداری کا زور بنا رہا جس سے مڈ کیپ 1.05 فیصد اضافے سے 14621.31 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.97 فیصد اضافے سے 14786.56 پوائنٹس پر رہا۔ شیئر بازار میں اور زیادہ برتری ریکارڈ کی جاتی لیکن ریلائنس انڈسٹریز میں 1.36 فیصد کی کمی نے تیزی کو روکنے کا کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں