13

سمیتا پاٹل نےمتوازی فلموں کو نئی جہت دی

(17 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر)
ممبئی، ہندوستانی سنیما کی اسٹار اداکارہ سمیتا پاٹل نے اپنی بہترین ادکاری سے متوازی فلموں کے ساتھ ساتھ کمرشیل فلموں میں ناظرین کے بیچ اپنی خاص جگہ بنائی۔
17اکتوبر 1955کو پونے شہر میں پیدا ہونے والی سمیتا پاٹل نے اپنی تعلیم مہاراشٹر سے مکمل کی۔ ان کے والد شیواجی رائے پاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیرتھے جبکہ ان کی والدہ سماجی کارکن تھیں۔ کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر کام کرنے لگی تھیں۔ اس دوران ان کی ملاقات معروف ڈائرکٹر اور ہدایت کار شیام بینگیل سے ہوئی۔
شیام بینگل ان دنوں اپنی فلم ’چرن داس چور‘ بنانے کی تیاری کررہے تھے۔ شیام بینگل کو اسمتا پاٹل میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ نظر آئی اور انہوں نے اپنی فلم ’چرن داس چور‘ میں اسمتا کو ایک چھوٹا سا کردار دیا۔
منتھن اور بھومیکا میں سمیتا کے ساتھ نصیرالدین شاہ، شبانااعظمی ، امول پالیکر اور امریش پوری جیسے مشہور اداکار ساتھ تھے۔
فلم بھومیکا سے اسمتا پاٹل کا جو سفر شروع ہوا وہ چکر، نشانت ، آکروش ، گدھ، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور مرچ مصالحہ جیسی فلموں تک جاری رہا۔
سال 1980میں ریلیز فلم ’چکر‘ میں اسمتا پاٹل نے جھگی جھونپڑی میں رہنے والی خاتون کا کردار ادا کیا جس کے لئے انہیں دوسری مرتبہ قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔
80کی دہائی میں اسمتا پاٹل نے کمرشیئل فلموں کی طرف رخ کیا اور اس دوران انہوں نے سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ’نمک حلال‘ اور ’شکتی ‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا جس کے بعد سمیتا پاٹل نے کمرشیئل فلموں میں بھی کامیابی حاصل کی۔
منتھن اور بھومیکا میں سمیتا کے ساتھ نصیرالدین شاہ، شبانہ اعظمی، امول پالیکر اور امریش پوری جیسے مشہور اداکار ساتھ تھے۔
فلم بھومیکا سے سمیتا پاٹل کا جو سفر شروع ہوا وہ چکر، نشانت، آکروش، گدھ، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور مرچ مصالحہ جیسی فلموں تک جاری رہا۔
سال 1985میں ہندوستانی سنیما میں انہیں شاندار اداکاری کی وجہ سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ سمیتا نے مراٹھی، گجراتی، تیلگو، بنگلہ، کنڑ اور ملیالم فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اس کے علاوہ سمیتا کو عظیم فلمکار ستیہ جیت رے کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ منشی پریم چندر کی کہانی پر مبنی ٹیلی فلم ’سدگتی‘ کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
اپنی بہترین ادکاری سے دودہائیوں تک ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والی ادکارہ اسمتا پاٹل نے محض 31 برس کی عمر میں 13 دسمبر 1986کو اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی موت کے بعد سال 1988میں ان کی فلم وارث ریلیز ہوئی جو اسمتا پاٹل کے فلمی کیریئر کی اہم فلموں میں سے ایک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں