26

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 15 ویں دن مستحکم

نئی دہلی ، ہفتہ کے روز مسلسل پندرہویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی ، جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 25 روز سے مستحکم ہے۔
پٹرول کی قیمت آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر تخفیف کی گئی تھی۔
انڈین آئل(آئی او سی ایل) کے مطابق ہفتہ کے روز دہلی میں پٹرول 81.06 روپے اور ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر برقرار رہا،
جبکہ ممبئی میں پٹرول 87.74 اور ڈیزل 76.86 ، کولکتہ میں پٹرول 82.59 اور ڈیزل 73.99 اور
چنئی میں پیٹرول 84.14 روپے اور ڈیزل 75.99 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔
سٹی ڈیزل پٹرول
دہلی 70.46 81.06
ممبئی 76.86 87.74
کولکتہ 73.99 82.59
چنئی 75.95 84.14

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں