23

بیلجیم کا کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

بروسیلز،بیلجیم میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
مشیر کمیٹی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم الیکژنڈر ڈی کرو نے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو پیر سے پورے ملک میں نافذ ہوگا اور یہ آدھی رات سے صبح پانچ بجے تک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیفے اور ریسٹورنٹ ایک ماہ کے لئے بند رہیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا ’’ہم کووڈ 19 بیرومیٹرکے چوتھے مرحلے میں ہیں ، فی الحال کورونا وائرس سے اموات کی تعداد مارچ اور اپریل کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار مسلسل بڑھ رہے ہیں اور دوگنے بھی ہو رہے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ سائنسینو کی جانب سے گزشتہ روز جاری اعدادوشمار کے مطابق بیلجیم میں 6 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک یومیہ اوسطا 5،976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد میں تیز اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بیلجیم میں اب تک کورونا کے 191،959 کیسز ہیں اور 10،327 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں