26

آذربائیجان کے شہر گینجا پر حملہ ، پانچ افراد ہلاک ، 35 زخمی

بااکو،آذربائیجان کے شہر گینجا پر میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ آذربائیجان کے صدر کے دفتر کے افسر حکمت حاجیئیف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
مسٹر حاجیئیف نے ٹویٹ کیا ’’آرمینیا کے میزائل حملوں میں پانچ شہری ہلاک اور 35 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ہنگامی سروس کے اہلکار امدادی اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ آرمینیا کی دہشت گردی اور جنگی جرائم جاری ہیں۔‘‘
درحقیقت 27 ستمبر سے آرمینیا اور آذربائیجان کی فوجوں میں نگورنو-کاراباخ علاقے پر قبضے کے سلسلے میں پرتشدد لڑائی جاری ہیں۔ اس جدوجہد میں اب تک دونوں طرف سے بہت سے لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس کی ثالثی کے بعد دونوں ممالک 10 اکتوبر کو جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے پر راضی ہوگئے تھے ، لیکن لڑائی پھر شروع ہوگئی ہے۔
آذربائیجان نے جزوی طور پر ملک میں مارشل لاء نافذ کیا ہے جبکہ آذربائیجان نے تمام بین الاقوامی پروازوں کے لئے اپنے ہوائی اڈے بند کردیئے ہیں۔ صرف ترکی کو ہی اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ ترکی نے آذربائیجان کو کھلے عام اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں