26

متھن چکرورتی کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف ایف آئی آر

ممبئی،اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے مہاکاشے کے خلاف عصمت دری اور اس کیس کو خارج کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وہ 2015 سے مہاکشے کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی اور اس کی والدہ نے دونوں کی شادی کا وعدہ کیا تھا۔
گزشتہ چار برسوں سے مہاکشے کے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات تھے ۔
حاملہ ہونے پر اسقاط حمل کرانے کے لئے اس پر دباؤ ڈالا گیا ، لیکن اس کے انکار کئے جانے پر اسے کچھ گولیاں دی گئیں جس سے حمل ساقط ہوگیا۔
اپنی شکایت میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اداکارکی اہلیہ یوگیتا بالی نے بھی اس کے کیس کو خارج کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں