23

یوراج سنگھ کو 6 بار آوٹ کرنے والے اس پاکستانی کرکٹر نے کرکٹ سے لیا ریٹائرمنٹ

لاہور۔ پاکستان کے تیز گیندباز عمر گل نے کرکٹ سے سنیاس لے لیا ہے۔ 36 سال کے گل نے پاکستان کے لئے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی۔ 20 میچوں میں شرکت کی۔ انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نیشنل ٹی۔ 20 ٹورنامنٹ میں بلوچستان کی ہار کے بعد کیا۔ ان کی ٹیم جمعہ کو اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ پیشاور کے رہنے والے عمر گل نے سال 2003 میں پاکستان کے لئے ون ڈے میں ڈبیو کیا تھا۔ بین اقوامی اسٹیج پر گل کو لوگوں نے سال 2002 کے آئی سی سی انڈر 19 عالمی کپ میں پہلی بار دیکھا تھا۔
تقریبا 20 سال تک کرکٹ کھیلنے والے گل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بیحد جذباتی ہو گئے۔ کنبہ والوں، دوستوں اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گل رونے لگے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں کہ انہیں اپنے ملک کے لئے کھیلنے کا موقع ملا۔
سال 2003 عالمی کپ میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد عمر گل کو پہلی بار ٹیم میں موقع ملا تھا۔ یہ وہ دور تھا جب وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے قدآور گیندبازوں کا جلوہ دھیرے دھیرے ختم ہو رہا تھا۔ کرکٹ کے سبھی فارمیٹ میں گل نے کل ملا کر 987 وکٹ لئے۔ عمر گل یارکر پھینکنے میں ماہر تھے۔ بڑے سے بڑے گیندباز ان کی یارکر کے آگے سرینڈر کر دیتے تھے۔ گل نے ان دنوں یوراج سنگھ کو خاصا پریشان کیا تھا۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی۔ 20 کے کل 22 میچوں میں ان دونوں کا سامنا ہوا اور اس دوران انہوں نے یوراج سنگھ کو 6 بار آوٹ کیا۔
سال 2007 کے ٹی۔ 20 عالمی کپ میں عمر گل نے پاکستان کو فائنل تک پہنچانے میں اہم رول نبھایا تھا۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لئے تھے۔ اس کے علاوہ گل نے پاکستان کو 2009 میں ورلڈ ٹی۔20 کا چیمپئین بنایا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں گل نے اپنی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لئے تھے۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں