10

دنیا میں کورونا کی وجہ سے 11.03 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے 11.03 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، 3.92 کروڑ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس نے اب تک دنیا میں 3.92 کروڑ افراد کو متاثر کیا ہے اور 11.03 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اس عالمی وبا کے شدید طورپرشکار امریک میں اب تک ، 2.18 لاکھ افراد فوت ہوچکے ہیں اور 80.48 لاکھ افراد انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 62،212 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اب متاثرہ افراد کی تعداد 74.36 لاکھ ہوگئی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتے کے روز جاری اعدادوشمار کے مطابق ، ملک میں اس وقت کورونا کے 7.95 لاکھ زیر علاج مریض ہیں ، جبکہ اب تک 65.24 لاکھ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 1.53 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.61 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 23،580 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجینٹینا میں ، کووڈ 19 سے 9.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 25،723 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے 9.45 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28،616 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپین میں اب تک 9.36 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس کی گرفت میں آچکے ہیں اور 33،775 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ابھی تک فرانس میں 8.76 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 33،325 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے اور اب تک اس وائرس سے 8.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 33،577 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا سے اب تک 8.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 85،704 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں سات لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 18،370 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 6.92 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 43،519 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں 5.22 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29،870 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
چلی میں ، کورونا سے 4.88 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13،529 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4.20 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 10،142 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.91 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 36،427 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 3.86 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5،623 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جرمنی میں اب تک 3.59 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،767 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈونیشیا میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 3.53 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 12،347 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابھی تک ، کورونا سے فلپائن میں 3.51 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6،531 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ترکی میں اس وبا سے 3.43 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،153 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا کے 3.41 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ 5،144 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 3.22 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6،638 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 12،357 ، بیلجیم میں 10،359 ، کینیڈا میں 9،781 ، بولیویا میں 8،439 ، نیدرلینڈ میں 6،099 ، سویڈن میں5,918 ، رومانیہ میں 5،749 ، چین میں 4,739 ،یوکرین میں 5,551 ، گواٹے مالا میں 3،478 ،پولینڈ میں 3,440، ہونڈوراس میں 2،556 افراد اور پناما میں 2،546 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں