12

کولکتہ کے خلاف جیت سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے : روہت شرما

ابوظہبی، کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو شکست دینے کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیت حاصل کرنا اہم ہے اور اس جیت سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے۔
ممبئی نے کولکتہ کے 149 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کونٹن ڈی کاک کے ناٹ آوٹ 78 رن کی نصف سنچری اننگز کی بدولت آٹھ وکٹ سے جیت حاصل کی۔ ممبئی کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل پانچویں جیت ہے۔
روہت نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیت حاصل کرنااہم ہے اور اس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں ہم نے زیادہ ہدف کا تعاقب نہیں کیا لیکن میرے خیال سے ہم بلے اور گیند دونوں سے اچھا کررہے ہیں اور کولکتہ کے خلاف ٹیم نے توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں