11

اسمتھ کی نصف سنچری، راجستھان کے 177 رن

دبئی، کپتان اسٹیون اسمتھ (57) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت راجستھان رائلس نے سنیچر کے روز رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں 20 اوور میں چھ وکٹ پر 177 رن کا قابل دفاع اسکور بنا لیا۔
راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسمتھ کی 36 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنی 57 رن کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلور کو چیلنجنگ ہدف دیا۔
راجستھان کو اچھی شروعات بین اسٹوکس اور رابن اتھپا نے دلائی اور دونوں بلے بازوں کے مابین پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز کی شراکت ہوئی۔ اسٹوکس کرس ڈی مورس کی گیند پر اے بی ڈیلیئرز کو کیچ دے بیٹھے اور 19 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے انہوں نے صرف 15 رنز بنا ئے۔اسٹوکس کے آؤٹ ہونے کے بعد اتھپپا زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹھہر سکے اور لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے آرون فنچ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کراکر انکی اننگز کا خاتمہ کیا۔ اتھپپا نے 22 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔سنجو سیمسن چھ گیندوں کی اپنی اننگز میں ایک چھکالگاکر صرف نو رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
شہباز احمد نے باونڈری پر اسمتھ کا بہترین کیچ پکڑ ان کا شاندار وکٹ لیا۔ راجستھان کی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے 25 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24 ، راہل تیوتیا نے 11 گیندوں میں ایک چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 19 رنز بنائے ، جبکہ جورفا آرچر 2 رنز بناکر راجستھان کی اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلورو کے لئے کرس مورس سب سے کامیاب گیندبازرہے۔ انہوں نے چار اوورز میں 26 رن دے کر چار وکٹ چہل نے 34 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں