14

آرمینیا کے میزائل حملے میں 12 افراد ہلاک: آذربائیجان

باکو، آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری جھڑپوں کے درمیان آذربائیجان نے آج کہا کہ آرمینیا نے ملک کے دوسرے بڑے شہر گنجہ میں میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔
آذربائیجان کے صدر کے معاون معتمد حکمت حاجیف نے کہا کہ”بیلسٹک میزائل آرمینیا سے فائر کیا گیا تھا اور جس میں گنجہ شہر کو نشانہ بنایا گیا جو تنازعہ کے علاقے سے بہت دور ہے”۔ انہوں نے بتایا کہ ہنگامی امدادی دستہ کے اہلکار ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لئے جد وجہد کررہے ہیں۔ اس دوران پراسکیوٹر جنرل جائے وقوعہ پر موجود تھے۔
دریں اثناء، آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان آرٹروون نے بیلسٹک میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے، آزربائیجان پر پہاڑی شہر اسٹیفنکارٹ سمیت ناگورنو کے اندر کچھ علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ “آذربائیجان نے 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے باوجود گولہ باری کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی”۔ دوسری جانب آذربائیجان نے بھی آرمینیا پر 11 اکتوبر کو گنجہ شہر میں گولہ باری کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں