11

شری کرشن کے لئے انوکھے لباس طالب علم ڈیزائن کریں گے

نئی دہلی، بات چاہے لاک ڈاؤن کے دوران سماج کے محروم طبقوں کے مفادات میں کام کرنے کی یا نوجوانوں کو جوڑنے کی دوارکا میں واقع اسکان مندر سماج کی خدمت کرنے والی تنظیموں (این جی او) کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے میں آگے آگے رہی ہے۔
اسکان دوارکا مندر کا لاک ڈاؤں کے دوران 2.8 کروڑ لوگوں کو کھانا کھلانے کی ہو یا مختلف این جی او کے ساتھ مل کر سماج کے محروم طبقوں کے مفاد میں اقدامات کرنے کی لیکن دہلی میں واقع اسکان دوارکا مندر کو اپنی انوکھی پہل کے لئے جانا جاتا ہے۔ اب نوجوانوں کو جوڑنے کی اپنی نئی پہل کے تحت اسکان دوارکا نے کارتک مہینے کے لئے پرل اکیڈمی سے اتحاد کیا ہے۔
شری رادھا اور شری کرشن کی بھکتی کے لئے وقف کارتک مہینے کو اور زیادہ دلچسپ بنانے کے لئے پرل اکیڈمی کے طالب علموں کے درمیان ’ڈریس اپ کرشنا‘ مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سے ان کی نئی نئی صلاحتیں سامنے آئیں گی اور وہ شری کرشن کے لئے خوبصورت لباس ڈیزائن کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں