15

موریہ نے سیاحوں سے آنند ون آنے کی درخواست کی

دہرادون، اتراکھنڈ کی گورنر بے بی رانی موریہ نے ہفتہ کو جھاجھرا، دہرادون واقع سٹی فاریسٹ، آنند ون کا دورہ کیا اور ریاست میں آنے والے سیاحوں سے آنند ون کو ایک مرتبہ دیکھنے کی اپیل کی۔
محترمہ موریہ نے چیف محافظ جنگلات جیراج کو ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں، اسکول وکالجز کے طلبہ وطالبات کو اس سٹی فاریسٹ کے دورہ کے لیے مدعو کیا جائے اور ان کے لیے رات کے قیام کا انتظام کیا جائے۔اس سے طلباء کو جنگلات، اس میں رہنے والے جانداروں اور فطرت کے تئیں دلچسپی اور بیداری بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون مدت کے بعد لوگ ذہنی وروحانی سکون کے لیے اتراکھنڈ سٹی فاریسٹ(آنند ون) کے دورے پر آسکتے ہیں۔دہرادون شہر کے وسط میں یہ خوبصورت اور دلکش جنگل سیاحت اور تفریح کے لیے موزوں مقام ہے۔امید ہے کہ دہرادون میں آنے والے سیاح یہاں ضرور آئیں گے۔
گورنر نے سٹی فاریسٹ میں شجرکاری کی اور احاطہ میں واقع مندرمیں عبادت و ریاست کی خوشحالی کے لیے دعاکی۔
اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسر موجود تھے۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں