17

کانگریس 370 پر علاحدگی پسندوں سے سر ملارہی ہے: جاوڈیکر

نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آرٹیکل 370پر کانگریس کے لیڈروں کے دیئے گئے بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر علاحدگی پسندوں کے سر میں سر ملاکر بول رہے ہیں۔
مسٹر جاوڈیکر نے پوچھا کہ کیا کانگریس بہار اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے منشور میں دفعہ 370کو منسوخ کرنے کا ذکر کرسکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں پی چدمبرم اور دگوجے سنگھ نے دفعہ 370کو ہٹانے کے فیصلے کو غلط ٹھہراتے ہوئے اسے واپس لینے کی بات کہی ہے جو ملک کے لوگوں کے جذبات کے خلاف ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہاکہ راہل گاندھی بھی پاکستان کی تعریف کرتے رہتے ہیں، کسی بھی موضوع پر پاکستان اور چین کی تعریف کرنا ان کو بہت اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں نے جموں وکشمیر سے دفعہ 370کو منسوخ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا۔ 370کے ہٹنے کے بعد جموں وکشمیر اور لداخ میں کتنی ترقی ہوئی ہے یہ سب نے دیکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں