37

سنجے دت کینسر سے شفایاب

ممبئی، بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے آج بروز بدھ اپنے بچوں کی سالگرہ کی خوشی کے موقع پر ایک اور خوشخبری یہ سنائی کہ وہ کینسر سے شفایاب ہو چکے ہیں سنجے نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کیا۔ اداکار نے اعلان کیا کہ اس کے پھیپھڑوں کا کینسر ٹھیک ہوگیا ہے اور ممبئی کے نوکیلا بین اسپتال سے اپنے کنبے، دوستوں ، مداحوں اور۔۔۔کوکیلا بین اسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس کا علاج کیا۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سنجے دت نے یہ بھی لکھا ہے کہ آج ان کے بچوں کی سالگرہ منائی جارہی ہے اور یہ خوشخںری انھیں بہترین تحفہ ہے جو وہ انہیں دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں