53

ہندوستان نے ملائیشیا کو 174 رنوں کا دیا ہدف

ہانگژو، ایشیائی کھیلوں میں آج ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان خاتون کرکٹ ٹی -20 کے کوارٹر فائنل میچ میں ہندوستان نے شیفالی ورما 67 رن، جمیمہ روڈریگز 47 رن اور رچا گھوش سات گیندوں پر 21 رن کی ناٹ آؤٹ طوفانی اننگز کی بدولت ملائیشیا کو 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد ملائیشیا نے ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ بارش کی وجہ سے 15 اوور کے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے دو وکٹ پر 173 رنز بنائے۔ آخری اوور میں رچا گھوش نے طوفانی اننگز کھیلی اور 20 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے اوپنر اسمرتی مندھانا نے 16 گیندوں میں 27 اور شیفالی ورما نے 39 گیندوں میں 67 رنز بنائے جب کہ تیسرے نمبر پر کھیلنے کے لیے آنے والی جمیمہ روڈریگز نے 29 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 47 رنز بنائے۔ رچا گھوش نے سات گیندوں پر 21 رنز کی طوفانی نا ٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

ہندوستان کا پہلا وکٹ 57 کے اسکور پر کپتان اسمرتی مندھانا (27) کی شکل میں گرا۔ اس کے بعد اوپنر شیفالی ورما کو 67 رنز کے اسکور پر 13ویں اوور کی آخری گیند پر ماس الیسا نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 116 رنز تھا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں