46

شاہ رخ خان ڈبل رول میں نظرآئیں گے

ممبئی ،بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اپنے آنے والی فلم میں ڈبل رول اداکرتے نظرآسکتے ہیں۔
شاہ رخ کافی طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔
سال 2018 میں ریلیز فلم زیرومیں شاہ رخ آخری مرتبہ نظرآئے تھے۔
خبر ہے کہ جلد ہی وہ بڑے پردے پر واپسی کرسکتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ فلم پٹھان کے علاوہ راج کمار ہیرانی اورجنوبی فلمسازایٹلی کے ساتھ بھی فلم کرنے جارہے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان، ایٹلی کی فلم میں ڈبل رول اداکرنے والے ہیں،فلم میں شاہ رخ باپ اور بیٹے دونوں کا کردار اداکرتے نظر آسکتے ہیں۔
اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو فلم میں شاہ رخ ایک سینئر را ایجنٹ کا کرداراداکرنے جارہے ہیں۔
انہیں اپنے گینگسٹربیٹے کو پکڑنے کے مشن پر بھیجا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان، ایٹلی کی اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال کے درمیان میں شروع کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں