15

ہندستان فیفا رینکنگ میں 108 ویں نمبر پر

نئی دہلی، ہندستان فیفا کی جمعہ کو جاری ہوئی تازہ فٹبال رینکنگ میں ایک مقام کی بہتری کے ساتھ 108ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
ایشیا میں ایران نے ایک مقام کی بہتری کی ہے اور وہ 29ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ جاپان ایک مقام کی بہتری کے ساتھ 27ویں نمبر پر پہنچ گیا اور ایشیا کی چوٹی کی ٹیم بنا ہوا ہے۔جنوبی کوریا ایک مقام اٹھ کر 38ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا ایک مقام گرکر 42ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
فیفا کی رینکنگ میں چوٹی کے پانچ مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور بیلجیئم، فرانس، برازیل، انگلینڈ اور پرتگال پہلے پانچ مقامات پر قائم ہیں۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں