17

آخر میں کوئی جیتتا ہے اور کوئی ہارتا ہے : پولارڈ

ابوظبی ، راجستھان رائلز سے شکست کے بعد ممبئی انڈینز کے قائم مقام کپتان کیرون پولارڈ نے کہا کہ ہمارے بالرز نے اچھی کوشش کی لیکن حریف ٹیم نے بہت عمدہ کھیل کھیلا اور آخر میں کوئی جیت جاتا ہے تو کوئی ہار جاتا ہے۔
پولارڈ نے کہا کہ میرے خیال میں راجستھان رائلز نے عمدہ بیٹنگ کی۔ ہاردک پانڈیا ہمیں میچ جیتنے کے قریب لے گئے۔ ہم کچھ اور وکٹ حاصل کرسکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ ان کے اسپنرز کو پچ سے کچھ مدد ملی لیکن ہمارے اسپنرز کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دن کے اختتام پر کوئی جیت جاتا ہے تو کوئی ہار جاتا ہے۔ ہمیں صرف آگے آنا چاہئے اور اچھی کرکٹ کھیلنے پر توجہ دینی چاہئے۔ ہمارے بالرز نے اچھی کوشش کی لیکن حریف نے بہت عمدہ کھیل کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا نے ناقابل شکست 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن پھر بھی ہم آخر میں میچ ہار گئے۔ یہ بھی قسمت کی بات ہے۔
انڈین پریمیر لیگ 2020 میں ڈبل ہیڈر کا دوسرا میچ اتوار کو راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کے مابین شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظبی میں کھیلا گیا تھا۔ جس میں راجستھان نے بین اسٹوکس 107 اور سنجو سیمسن کی 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بسولت 8 گیند پہلے 196 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ اس طرح ممبئی کو 8 وکٹوں سے خوفناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں