21

پومپیو اور ایسپر نے قومی جنگی یادگار جاکر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو اوروزیر دفاع مارک ایسپر نے آج یہاں قومی جنگی یادگار پر جاکر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر پومپیو اور مسٹر ایسپر تیسری وزرا سطح کی ٹو پلس ٹو بات چیت میں حصہ لینے کےلئے پیر کی دوپہر کو دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے تھے۔
یہ دونوں اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ آج اس بات چیت میں حصہ لیں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان یہ تیسری وزرا سطح کی بات چیت ہے۔ دونوں وزرا کا بعد میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملنے کا بھی پروگرام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں