10

راج ناتھ اعلی کمانڈروں سے خطاب کریں گے

نئی دہلی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج یہاں فوج کے اعلی کمانڈروں کے چار روز تک چلنے والے کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
سال میں دو بار ہونے والی اعلی فوج کمانڈروں کی کانفریس پیر کو شروع ہوئی تھی۔ کانفرنس کے دوران اعلی کمانڈر فوج کے پالیسی ساز معاملوں سے لے کر بدلتے چیلنجوں اور مختلف مسئلوں پر تفصیل غور و خوض کرتے ہیں۔ فوج نظام اور تیاریوں پر بھی خصوصی طورپر بات چیت کی جاتی ہے۔
مشرقی لداخ میں ایکچوئل لائن آف کنٹرول پر چین کے ساتھ پچھلے پانچ مہینوں سے جاری تعطل کے پیش نظر اس کانفرنس کو کافی اہم مانا جارہا ہے اور اس دوران اس مسئلے اور اس بارے میں آگے کی حکمت عملی بنانے پر بھی تفصیل سے بات چیت ہوگی۔
کانفرنس کے پہلے دن کمانڈروں نے خاص طورپر فوج میں انسانی وسائل کے نظام اور اس سے منسلک مسئلوں پر بات چیت کی۔اختتامی اجلاس میں فوج کے جنرل منوج مکند نرونے کمانڈروں سے خطاب کریں گے اور فوج میں جدید کاری،فوجی نظام اور تیاریوں کے سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں