14

بہار میں تبدیلی کےلئے عظیم اتحاد کی جیت ضروری :سونیا

نئی دہلی،کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار اسمبلی انتخابات میں تبدیلی کو ضروری بتاتے ہوئے ریاست میں تبدیلی لانے کےلئے عوام سے عظیم اتحاد کو اقتدار سونپنے کی اپیل کی ہے۔
محترمہ گاندھی نے منگل کو بہار کے عوام کے نام یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہار حکومت اپنے مقصد سے بھٹک گئی ہے جس سے مزدور،کسان اور نوجوان مایوس ہیں۔ معیشت نازک ہونے کی وجہ سے ریاست کے دلت اور مہادلت بدحالی کی کگار پر پہنچ گئے ہیں۔
کانگریس عظیم اتحاد کو بہار کے عوام کی پکار اور آواز قرار دیتے ہوئے دہلی اور بہار کی حکومت کو انہوں نے ’بندی حکومتیں‘ بتایا اور کہا کہ یہ حکومت عوام کو نوٹ بندی ،تالا بندی ،تجارت بندی،اقتصادی بندی ،کھیت کھلہان بندی،روٹی روزگار بندی کے سوا کچھ نہیں دے رہی ہے اس لئے اس الیکشن میں بہار میں تبدیلی ضروری ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا،’’ بہار کی اس بندی حکومت کے خلاف – اگلی نسل اور اگلی فصل کےلئے،ایک نئے بہار کی تعمیر کےلئے،بہار کے عوام تیار ہیں۔ اب تبدیلی کی بیار ہے۔ کیونکہ تبدیلی جوش ہے ،توانائی ہے،نئی سوچ ہے اور طاقت ہے۔ اب نئی عبارت لکھنے کا وقت آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں