36

ہندوستان کے وزیر اعظم کے امیدوار کا فیصلہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کیا جائے گا: یچوری

نالندہ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ‘انڈیا’ اتحاد کے لیڈر مل کر وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کا فیصلہ کریں گے۔
مسٹر یچوری نے جمعرات کو یہاں راجگیر میں منعقد پارٹی کے سہ روزہ کیمپ کے آخری دن شرکت کے بعد کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں پہلے ایم پی کا انتخاب کیا جائے گا اور پھر وزیر اعظم کے امیدوار کا فیصلہ تمام اپوزیشن پارٹیاں کریں گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ 2004 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن میں وزیر اعظم کے چہرے پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ بعد میں منموہن سنگھ متبادل کے طور پر آئے اور 10 سال تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ اسی طرح انتخابات کے بعد اپوزیشن کے پاس وزیراعظم بننے کا متبادل ہوگا۔
سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ تمام سیکولر اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیکولر جمہوریہ اور آئین کو بچانے کے لئے بی جے پی کو ہرانا ہوگا۔ انہوں نے بائیں بازو کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی بات کی۔
مسٹریچوری نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ سیکولر پارٹیوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے ووٹوں کی تقسیم میں بی جے پی کو فائدہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور ملک، پارٹی اور عوام کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں