ہانگزو، ایشیائی کھیلوں 2023 میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا ملائیشیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے رد ہو گیا تھا لیکن زیادہ پوائنٹ کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں داخل ہو گیا۔
ایشیائی کھیلوں میں اپنا ڈیبیو کرنے والے ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 15 اوورز میں 173/2 رن بنائے اور ڑی جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پنگفینگ کرکٹ فیلڈ میں بارش کی وجہ سے کھیل کو روکے جانے سے قبل ملائیشیا کا سکور 1/0 تھا۔ ایشین گیمز 2023 میں خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہندوستان ٹاپپرہے۔
ہندوستان کی طرف سے موجودہ کپتان اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما نے کے لیے شاندارشروعات کی ۔ پہلے وکٹ کے لیے دونوں نے نصف سنچری شراکت داری کھیلی۔ چھٹے اوور میں اسمرتی مندھانا 16 گیندوں پر 27 رنز کے ذاتی سکور پر ماہرہ عزتی اسماعیل کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئیں۔ صرف دو گیندوں بعد بارش نے میچ میں خلل ڈال دیا۔
تقریباً ایک گھنٹہ 15 منٹ کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔ بارش کے باعث یہ میچ 20 کی بجائے 15 اوورز کا ہو گیا۔ شیفالی ورما اور جمیمہ روڈریگز نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے رنز بنانے شروع کر دیے۔
شیفالی ورما 67 رنز بنانے کے بعد ماس الیسا کا شکار بنیں۔ اس کے بعد ریچا گھوش نے سات گیندوں میں 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جب کہ جمیمہ روڈریگز نے 29 گیندوں پر ناقابل شکست 47 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے 15 اوور میں 173/2 کا بڑا اسکور بنایا۔
ملائیشیا کی ٹیم اپنی اننگز میں صرف دو گیندوں پر ہی بیٹنگ کر سکی۔ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور بالآخر امپائرز کی جانب سے میچ کو رد کر دیا گیا۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم زیادہ پوائنٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اب اپنا سیمی فائنل میچ اتوار کو، 24 ستمبر کوبنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل-4 میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔
انڈیا بمقابلہ ملائیشیا ویمن کرکٹ: مختصر اسکورز
انڈیا ویمنز 15 اوورز میں 173/2 (شیفالی ورما 67، جمیمہ روڈریگز 47)، ملائیشیا ویمن 0.2 اوورز میں 1/0۔
