38

‘جلی کٹو’ آسکر کے لئے نامزد

کولکاتہ، ملیالم کے فلمساز لیجو جوس پیلسیری کی ‘جلی کٹو’ فلم کو غیر ملکی زبان کے زمرے میں ہندوستان کی طرف سے 93 ویں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
آسکر کی دوڑ میں کل 27 فلمیں تھیں جن میں 24 ہندی ، دو ملیالم اور ایک اوڈیا شامل ہیں۔
فلم فیڈریشن آف انڈیا کے 14 رکنی جیوری نے بدھ کے روز ورچوئل پریس بریفنگ میں یہ اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایا ، ‘جلی کٹٹو’ نے بہت ساری فلموں کو شکست دے کر یہ مقام حاصل کیا ہے، جس میں بنیادی طور پر ‘شکنتلا دیوی’ ، ‘شکارا’ ، ‘گنجن سکسینا’ ، ‘بھونسلے’ ، ‘گلابو سیتابو’ ، ‘سیریس مین’ ، ‘بلبل’ ، ‘کامیاب’ وغیرہ شامل تھے۔
اس سے قبل مدر انڈیا ، سلام بمبئے اور لگان غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزد کئے گئے تھے لیکن یہ ایوارڈ حاصل نہیں کرسکے۔ یہ تمام فلمیں غیر ملکی زبان کے زمرے میں پانچویں نمبر پر تھیں۔ ابھی تک کسی بھی ہندوستانی فلم نے آسکر نہیں جیتا ہے۔
آسکر ایوارڈز کی تقریب 25 اپریل 2021 کو لاس اینجلس میں ہوگی۔
پچھلے سال ‘گلی بوائے’ کو آسکر کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں