47

سنجے راؤت کا طرزِعمل قائدانہ شایانِ شان کے برخلاف: بمبئے ہائی کورٹ

ممبئی ،ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انہدام کے حکم کے خلاف ہندی فلمی اداکارہ کنگنا رناوت کو آج بمبئے ہائی کورٹ نے راحت دی تاہم عدالتی فیصلے میں، کنگنا رناوت اور شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت اپنے عوامی احتجاج اور بیانات پر بمبئے ہائی کورٹ کی تنقید کا نشانہ بھی بنے۔
کانگنا کی جانب سے، مہاراشٹرا حکومت ، ممبئی پولیس اور فلمی صنعت کے خلاف ان کے تبصروں پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ وہ کسی فرد ، ادارے یا حکومت کے خلاف اس طرح کے ” اوچھے معیوب اور غیر ذمہ دارانہ بیانات” کو نامنظورکرتی ہے۔
“ہم کسی بھی بیان کو بطور سچائی قبول نہیں کرتے ہیں” اسی کے ساتھ عدالت نے شییو سینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کے طرزِعمل کو قائدانہ شایانِ شان کے برخلاف قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں