31

حکومت ‘جے شری رام’ کے نعرے لگوا کر جموں وکشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی پالیسی اپنا رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر،پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت ہند ‘جے شری رام’ کے نعرے لگوا کر جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔
انہوں نے یہ باتیں سری نگر کے مضافاتی علاقہ ایچ ایم ٹی میں جنگجوؤں کے حملے جس میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے تھے، کے بعد فوج کے ہاتھوں لوگوں کی مبینہ مار پیٹ کے تناظر میں اپنے ایک ٹویٹ میں کی ہیں۔
موصوفہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے: ‘فوجی اہلکار نیم شب کو لوگوں کو گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکالتے ہیں اور انہیں زد کوب کرتے ہیں، ان بے گناہ لوگوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اب جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے لئے ایسا کرنا حکومت ہند کا وژن ہے’۔
بتادیں کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ خوشی پورہ ایچ ایم ٹی میں 26 نومبر کو ہونے والے جنگجوؤں کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جائے واردات کی متصل بستی کے لوگوں کو دوران شب گھروں سے باہر نکالا اور انہیں مبینہ طور زد کوب کیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے انہیں اس سلسلے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

کیٹاگری میں : States

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں