23

اے آر رحمان ہندوستان میں بافٹا کے سفیر مقرر

بنگلورو ، برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) نے پیر کو نیٹ فلکس کے تعاون سے درخواستوں کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستانی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کو 2020-21 کے لئے اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔
بافٹا کی یہ پہل برطانیہ ، امریکہ اور چین کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں فلم ، کھیلوں اور ٹیلی ویژن میں آنے والی نسل کے لئے تخلیقی صلاحیتیں پیش کرنے، مظاہرہ کرنے اور تعاون کی سمت اٹھایا گیا پہلا قدم ہے۔
پیر کو یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق ، بافٹا بریک تھرو انڈیا 2020-21 کے لئے معروف موسیقار اے آر رحمان کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہندوستان میں فلم ، کھیلوں اور ٹیلی ویژن کی دنیا کے لئے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس پروگرام کو ٹام ہالینڈ ، لیٹیا رائٹ ، فلورنس پُگ ، جیسی بکلے ، جوش او کارنر اور کالم ٹرنر جیسے لوگوں کا تعاون حاصل ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے آر رحمان نے کہا ’’مجھے بافٹا کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔ ہندوستان میں فلم ، کھیل اور ٹیلی ویژن کی دنیا کے لئے حیرت انگیز ٹیلنٹ تلاش کیا جاسکے گا۔ یہ ذہین فنکاروں کے لئے ایک منفرد موقع ہے ، میں ہندوستان سے منتخب کی گئی بہترین صلاحیتوں کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے لئے پرجوش ہوں‘‘۔
بافٹا کے چیف ایگزیکٹو امینڈی بیری او بی ای نے کہا ’’بافٹا ہندوستان میں تخلیقی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور اس کے مظاہرے، سیکھنے اور صلاحیت کے پروگرام کو فروغ دینے کے لئے پرجوش ہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں