20

ایم ایل سی کی 11سیٹوں پر ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات

لکھنؤ:30نومبر(یواین آئی) اترپردیش حکومت نے ریاست میں قانون ساز اسمبلی کی گریجویٹ و ٹیچر اسمبلی حلقوں کی 11سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔
یو پی میں ایم ایل سی کی 11سیٹوں پر یکم دسمبر بروز منگل کی صبح 8تا شام 5بجے تک ووٹنگ ہوگی۔جبکہ ووٹوں کی شماریابی اور نتائج کا اعلان 3دسمبر کو کیا جائےگا۔
گریجویٹ کی5اور ٹیچر کی 6 سیٹوں کے لئے مجموعی طور سے 199امیدوار میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ شفاف وغیر جانبدارانہ انتخاب کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔پولینگ پارٹیاں پولنگ بوتھ کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔تمام شرا ب کی دوکانیں اتوار کے دن انتخابی مہم کے ختم ہوتے ہی بند کردی گئیں۔اور اب ووٹنگ کے بعد ہی دوبارہ کھلیں گی۔ووٹنگ کے درمیان کووڈ پروٹول پر سختی سے عملدرآمد کے لئے فیس ماسک،سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کی صفائی و سینیٹائزیشن ضروری ہوگی۔
ایم ایل سی کی 11سیٹیں جہاں پر انتخابات ہونے ہیں ان میں گریجویٹ اسمبلی حلقوں میں لکھنؤ ڈویژن، وارانسی ڈویژن،آگرہ ڈویژن،میرٹھ ڈویژن اور الہ آباد۔ جھانسی ڈویژن شامل ہیں جبکہ ٹیچر زمرے سے لکھنؤ ڈویژن،وارانسی ڈویژن، آگرہ ڈویژن، میرٹھ ڈویژن،بریلی۔مردآباد ڈویژن اور گورکھپور-فیض آباد ڈویژن اسمبلی حلقے شامل ہیں۔
یہ تمام گیارہ سیٹیں 6مئی کو ہی خالی ہوگئی تھیں لیکن کوروناکی وجہ سے ان سیٹوں پر انتخابات میں 6مہینے کی تاخیر ہوئی۔
اس الیکشن میں آگرہ گریجویٹ سیٹ سے 22امیدوار، الہ آباد -جھانسی سے 16،لکھنؤ سے 24،میرٹھ سے 30اور وارانسی سے 22امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اسی طرح سے ٹیچر اسمبلی حلقوں میں سے آگرہ سے 16،بریلی۔مرادآباد سے15،لکھنؤ سے11،میرٹھ سے 15اور وارانسی سے 12امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
برسراقتدار بی جے پی نے گیارہ سیٹوں میں سے 9سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں جبکہ دو سیٹوں پر آزاد امیدوار کو حمایت کررہی ہے۔سیاسی ماہرین کے مطابق اس الیکشن میں بی جے پی کے اکثر امیدوار آسانی کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
بی جے پی کے امیدواروں میں انجینئر کمار سنگھ(لکھنؤ۔ٹیچر)کیدارناتھ سنگھ(وارانسی۔گریجویٹ)،مانویندر پرتاپ سنگھ(آگرہ گریجویٹ)دنیش کمار گوئل(میرٹھ۔گریجویٹ)اور ڈاکٹر یوگیش دت شرما(الہ آباد-جھانسی گریجویٹ)،امیش دیویدی(لکھنؤ۔ٹیچر)،دنیش چندرا وسسٹھ(آگرہ)،شری چند شرما(میرٹھ)اور ڈاکٹر ہری سنگھ دلون(بریلی مرادآباد)شامل ہیں۔
کانگریس امیدواروں میں راجیش دویدی(آگرہ-گریجویٹ)،جتیندر کمار( میرتھ ٹیچر)،اجے کمار سنگھ(الہ آباد جھانسی گریجویٹ)برجیش کمار سنگھ(گریجویٹ لکھنؤ)،سنجیو سنگھ (وارانسی گریجویٹ)ناگیندر دت ترپاٹھ(گورکھپور-فیض آباد ٹیچر(او ڈاکٹر مہدی حسن(بریلی۔ مرادآبا-ٹیچر)شامل ہیں۔
سماج وادی پارٹی امیدوار میں گریجویٹ اسمبلی حلقوں سے ڈاکٹر اسیم(آگرہ)شمشاد علی(میرٹھ)،رام سنگھ رانا(لکھنؤ)آشوتوش سنہا(وارانسی)جبکہ ٹیچر اسمبلی سیٹوں سے اوما شنکر چودھری پٹیل(لکھنؤ)،لال بہار(وارانسی)،سنجے کمار مشرا(بریلی۔مرادآباد)دھرمیندر کمار(میرٹھ)ہریندرچودھری(آگرہ)ا ور اودھیش(گورکھپور۔فیض آباد)شامل ہیں۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں